کراچی، ماں کے قتل میں ملوث اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام ربانی کیس کی سماعت 28مئی تک ملتوی

بدھ 25 مئی 2016 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) مقامی عدالت میں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام ربانی کیس کی سماعت، عدالت نے 28 مئی تک سماعت ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ماں کو قتل کرنے والے ملزم اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام ربانی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ غلام ربانی کا مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت اے ٹی سی میں منتقل کیا جائے، کیوں کہ ملزم غلام ربانی نے اپنی ماں کو قتل کیا تھا، جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیلا ملزم کی درخواست ضمانت منظور نہ کی جائے جبکہ ملزم کا مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل کیا جائے، عدالت نے مقدمہ اے ٹی سی منتقلی سے متعلق دلائل کیلئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :