کراچی، سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

بدھ 25 مئی 2016 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکے پر منظور کی گئی ہے ۔ علی رضا نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت مستردہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے نشینل بینک کے سابق صدر علی رضا کی جانب سے دائرضمانت کی درخواست پرسماعت کی ۔

عدالت نے نینشل بینک کے سابق صدر علی رضاکی 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی، واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے علی رضا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی ، جس پر علی رضانے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔یاد رہے کہ نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جبکہ علی رضا پر اربوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :