سندھ ہائیکورٹ میں سزائے موت پانیوالے دو ملزمان راشد اور ارشد کی جانب سے اپیلوں کی درخواست مسترد کردی گئی

بدھ 25 مئی 2016 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان راشد اور ارشد کی جانب سے اپیلوں کی درخواست مسترد کردی گئی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں ملزم راشد اور ارشد کی جانب سے سزائے موت کے خلاف اپیل کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 2012 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا، جس پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، عدالت سے استدعا ہے کہ سزائے موت روکی جائے، عدالت نے دونوں ملزمان کی اپیلوں کی درخواست مسترد کردی، واضح رہے کہ ملزم راشد اور ارشد نے 2006 میں اپنے دوست عبدالسمیع کو قتل کیا تھا اور اس کی لاش ڈیفنس کے علاقے میں پھینک دی تھی۔

متعلقہ عنوان :