لاء جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب 19کروڑ 75لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 25 مئی 2016 16:27

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں لاء جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 19کروڑ 75لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعمیراتی کاموں کے لئے 73کروڑ 85لاکھ، وفاقی پروگرام برائے انصاف تک رسائی کے لئے 37کروڑ 49لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔