پولٹری فارم اور ہیچیر ی مالکان کی طرف سے آبادی میں مردہ چوزے اور انڈے پھینکنے سے مکین سخت مشکلات کا شکار جانور

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:26

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء ) پولٹری فارم اور ہیچیر ی مالکان کی طرف سے آبادی میں مردہ چوزے اور انڈے پھینکنے سے مکین سخت مشکلات کا شکار جانور تفصیل کے مطابق چک نمبر668/9گ ب کے ارد گرد بنے ہوئے پولٹری فارم اور ہیچیر ی فارم کے ملازمین گندے انڈے اور مردہ چوزے سڑک پر پھینک کرفرارہوجاتے ہیں جانور مردہ چوزوں کو اٹھاکر قریبی آبادیوں کے گھروں میں پھینکنے سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں بدبواورتعفن سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے محمد ارشد سابق کونسلر نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دفعہ 144کے تحت پولٹری فارم اور ہیچیر ی فار م مالکان پر کھلی جگہ پر مردہ چوزے اور گندے انڈے پھینکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں مردہ چوزوں کو گڑھا کھود کر دفن کرنے کاپابندبنایاجائے تاکہ مکین وبائی امراض اور تعفن سے بچ سکیں