لوڈ شیڈنگ سے پریشان، پاکستان میں موٹر سائیکل اور یو پی ایس کی بیٹری پر چلنے والا کُولر بنا لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 16:26

لوڈ شیڈنگ سے پریشان، پاکستان میں موٹر سائیکل اور یو پی ایس کی بیٹری ..

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) : ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور آئے روز لوڈ شیڈنگ نے عوام کو دلبرداشتہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام نے موٹر سائیکل کی بیٹری اور یو پی ایس پر چلنے والا انتہائی کم بجلی خرچ کُولر بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی نعمانیہ مارکیٹ میں شہریوں نے روایتی کُولر خریدنے کی بجائے لاہوری کُولر خریدنے شروع کر دئے ہیں جس میں دس سے بارہ واٹ کی موٹر استعمال کی جا رہی ہے۔

یہ کُولر 25 سو سے لیکر 5 ہزار روپے تک کی قیمت میں دستیاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران گرمی سے نجات کے لیے ان کُولر کا رخ کر لیا ہے۔ اس کُولر کے پارٹس کو مقامی سطح پر گوجرانوالہ ہی کی ایک فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں ہر سائز میں یہ کُولر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :