تین کس نامعلوم چوروں نے زمیندا رکے گھر کا صفایا کردیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:25

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء )تین کس نامعلوم چوروں نے زمیندا رکے گھر کا صفایا کردیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر664/5گ ب کے رہائشی منظور حسین ولد حاجی محمد شفیع قوم گجرکے گھر کے تالے توڑکر نامعلوم چور گھر سے 8تولے طلائی زیورات مالیتی 4لاکھ روپے۔

(جاری ہے)

3عدد جو سر مشین جرمن مالیتی 3000روپے۔25عدد سوٹ زناہ،مردانہ مالیتی 75000روپے۔2عدد گھڑیاں مالیتی 10,000روپے۔نقدی مبلغ 150,000روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا