سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 25 مئی 2016 16:25

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔ اجلاس میں اے جی پی آر کے حکام الیکشن کمیشن کے ممبران کی تنخواہوں و مراعات کے بارے میں بریفنگ دیں گے جبکہ وزارت کے دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :