قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا 15 واں اجلاس جمعرات کو ہو گا

بدھ 25 مئی 2016 16:24

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا 15 واں اجلاس جمعرات کو سرسید انسٹی ٹیوٹ سیکٹر جی نائن اسلام آباد میں گیارہ بجے منعقدہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت کریں گے، اجلاس میں وزارت کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سرسید سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز پر بل اسلام آباد 2016ء پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :