آئی ڈی پیز کا گھروں کی تعمیر کیلئے کئے گئے وعدوں کو پورا کئے جانے کامطالبہ

بدھ 25 مئی 2016 16:24

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد آئی ڈی پیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں کی تعمیر کیلئے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو علاقے کے عمائدین اور معززین کے وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بے گھر افراد کے گھروں کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا اور اس کے علاوہ نقل مکانی کے باعث مشکلات کا شکار بے گھر افراد کی بحالی کے لئے بھی حکومت نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اب شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد ان وعدوں کے پورا ہونے کے انتظار میں ہیں اور وقت آ گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے ساتھ حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔

عمائدین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران ان کے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جن کی تعمیر حکومتی امداد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔