پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل کا جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

بدھ 25 مئی 2016 16:24

راولپنڈی ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں 22مئی 2016ء کو بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف نے ڈرون حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی کے ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے نقصان دہ اور علاقائی استحکام کے لئے جاری امن عمل کے لئے منفی اثرات کے حامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششیں، کامیابیاں اور قربانیاں بے مثال ہیں۔