بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے فیڈرز کے تکنیکی نقصان کا جائزہ لینے کا عمل تیز کر دیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 16:23

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے فیڈرز کے تکنیکی نقصان کا جائزہ لینے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی کے فیڈرز کی نجکاری اور نجی شعبے کے ذریعے بل وصول کرنے کی کسی تجویز پر اس وقت غور نہیں کیا جا رہا۔ فیڈرز کے تکنیکی نقصان کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات تجویز کیے جائیں گے، تکنیکی جائزے سے فیڈرز کے تکنیکی اور انتظامی نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :