ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء ) ایڈیشنل سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ،،تفصیل کے مطابق پیرمحل ایڈیشنل سیشن جج محمد اظفر خان نے مقدمہ نمبر/13 242 بجرم 302-148-149-109کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم مشتاق ولد ملک خان قوم اعوان چک نمبر 679/20گ ب کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید ،دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم چھ ماہ مزید قید گزارے گا اور مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنایا مقتول کے ورثا کو رقم ادا نہ کرنے پر بھی مزید چھ ماہ سزا بھگتنا ہو گی ملزم مشتاق نے 2013میں اپنے ہی گاؤں کے عابد نامی شخص کو پانی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ پیرمحل پولیس نے درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا یاد رہے کہ مقدمہ قتل کے گواہان دوران سماعت منحرف ہونے کی شکل اختیار کر گئے جس پر سرکاری وکیل پراسیکیوٹر خان فیصل خان بلوچ نے حقائق اور دلائل کی روشنی میں بھرپور بحث کر کے قتل ثابت کیا جس پر مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد اظفر خان نے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی اور شریک سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ،،

متعلقہ عنوان :