واپڈا سٹی سب ڈویژن پیر محل کی کاروائی دوران چیکنگ تین بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء ) واپڈا سٹی سب ڈویژن پیر محل کی کاروائی دوران چیکنگ تین بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تفصیل کے مطابق واپڈا ٹاسک فورس نے الطاف حسین ولد چاولہ خاں قوم میو سکنہ چک نمبر 756گ ب اور محمد شہباز ولد عاشق علی سکنہ سی پلاٹ اور سردول احمد ولد نزابت علی قوم ڈب سکنہ سی پلاٹ کو مین پی وی سی سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور نئے بجلی ترمیمی ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کر دی ،،

متعلقہ عنوان :