ٹریفک پولیس انچارج نے کرپشن کی انتہا کردی

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء ) ٹریفک پولیس انچارج نے کرپشن کی انتہا کردی کاغذات چیک کرنے کے بہانے موٹرسائیکل سوار ،موٹرسائیکل رکشہ جات ،ٹریکٹر ٹرالیوں او رلوڈ گاڑیوں سے سرعام بھتہ وصولی شروع ،،تمام خرچے پورے کرکے اوپر تک حصہ دینا ہوتا ہے ،،اظہر شیرازی انچارج ٹریفک پولیس تفصیل کے مطابق پیرمحل میں تعینات اظہر حسین شیرازی نے ہمراہ کانسٹیبل حق نواز نوناری کے ریلوے پھاٹک پیرمحل پر ناکہ لگاکر شہر میں کام کاج کے لیے آنے جانے والے موٹرسائیکل سوار ،موٹرسائیکل رکشہ جات ،ٹریکٹر ٹرالیوں او رلوڈ گاڑیوں کور وک کر سرعام بھتہ وصول کیاجارہا ہے اگر کوئی رقم نہ دے تو اس کا چالان کرنے کے بہانے رسید کاٹ کر موٹرسائیکل یاگاڑی کو اپنی تحویل میں لے کر رقم جمع کروانے کا تقاضا کیا جاتا ہے خود چالان جمع کروانے کے بہانے سوروپے سے پانچ سوروپے تک رقم وصول کرکے دی گئی چالان چٹ واپس لے کر رقم بنک میں جمع کروانے کی بجائے جیب میں ڈال کرروزانہ ہزاروں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاجارہاہے دیہاتوں سے گندم کی سپلائی کے لیے پاسکو گودام پیرمحل میں آنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں اور لوڈ رگاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشہ جات سے روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر منتھلی وصول کرکے ماہانہ لاکھوں روپے غیر قانونی طورپر بھتہ وصولی کی جارہی ہے موٹرسائیکل رکشہ یونین کے صدر محمد اکرم شیرازی کے مطابق ہم دوسوروپے کرایہ پر موٹرسائیکل رکشہ لے کراپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اظہر شیرازی سب انسپکٹر ہمیں بھتہ دینے کے لیے روزانہ پانچ سوروپے کا چالان کرکے ہمیں رشوت دینے پر مجبور کررہا ہے جس سے ہم رکشہ ڈرائیور فاقوں پر مجبور ہوکر دووقت کی روٹی پوری کرنے کے لیے قرض کی دلدل میں پھنس رہے ہیں محمد اسلم آئرن سٹو ر ،چوہدری طارق بھٹے والے ،نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس میں محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ اہلکاروں کو محکمہ سے نکالاجائے

متعلقہ عنوان :