سر گودھا کے ڈی پی او کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ملاقات

بدھ 25 مئی 2016 16:22

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے رمضان المبارک کے سلسلہ میں ملاقا ت کی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے دوران بریفنگ بتا یا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، الله تعا لی تمام مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کے ثمرات سے نوازے لیکن اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سکیورٹی کے حوالہ سے پولیس کی ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں ۔

پولیس رمضان المبارک کا سیکورٹی پلان تیار کر رہی ہے جس میں محدود وسائل اورکم نفری کے ساتھ ہم نے زیادہ سے زیادہ پولیس افسران و ملازمان کو مساجد ، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر تعینات کئے جائیں گے تاکہ لوگوں میں سیکورٹی کے حوالہ سے زیادہ سے زیادہ تحفظ کا احساس اجاگر ہو ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے ساتھ ساتھ علماء کرام کو بھی آگے بڑھ کر کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ کسی بھی تخریب کاری کے واقعہ سے بچا جا سکے ہر مسجد پر رضاکارانہ طور پر ایسے لوگوں کی ڈیوٹی لگائیں جو مسجد میں آنے والے ہر شخص کی چیکنگ کرکے مسجد کے اند ر داخل ہو نے دیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں ساوٴنڈ سسٹم آرڈیننس 2015 ء نافذ العمل ہے لہذا کوئی ایسا فعل نہ کیا جائے جو اس آرڈیننس کے منافی ہو ۔ ماہ رمضان ہم مسلمانوں کا مہینہ ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کر ایسے اقدامات کریں کہ ضلع بھر میں امن قائم رہے۔ آئمہ حضرات لوگوں کو ترغیب دیں کہ کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کو نظر انداز نہ کیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے ۔

ماہ رمضان سے قبل احترام رمضان آرڈیننس کا بھی نفاذ ہو جائے گا اس سلسلہ میں پولیس آپ کی آراء اور احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کی نشاندہی کو ملحوظ رکھے گی ۔ آخر میں شرکاء میٹنگ کی جانب سے آنے والی آراء پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے تما م ضلع کے ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ تحصیل کی سطح پر بھی تحصیل امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی جائے ۔میٹنگ میں انجمنِ تاجران میں سے خواجہ احمد حنیف ، نعیم اسلم اور دیگر مکتبہ فکر میں سے سید حسن طاہر کرمانی نے شرکت کی، جبکہ میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی شاہد نذیراور انچارج سیکیورٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :