مسلم لیگ (ن) کی حکومت ترقی، خوشحالی اور استحکام کا ایجنڈا لیے آگے بڑھ رہی ہے ، رانامنور غوث

بدھ 25 مئی 2016 16:21

سرگودھا۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور استحکام کا ایجنڈا لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ محمد نواز شریف آنے والی نسلوں کو خوشحال، خوددار، اور خود مختار پاکستان دینے کی پالیسی پر بھر پور انداز میں سرگرم ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی رانامنور غوث نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اعلیٰ معاشی اور دفاعی پالیسیوں کے باعث پاکستان پورے قد سے عالمی دنیا کے برابر کھڑا ہے، آج پاکستان تیزی سے بدل رہا ہے،قوم خوشحالی کے سفر میں محمد نواز شریف کی پشت پر کھڑی ہے، اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی روشن اور خودار پاکستان کی پالیسی کو ناکام بنانے کے لئے جتنا زور لگائیں گی، حکومت غریبوں کے لئے اس سے زیادہ طاقت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :