جدہ:پاکستانی سفارت خانے نے نئی سہولت افتتاح کر دیا

بدھ 25 مئی 2016 16:14

جدہ:پاکستانی سفارت خانے نے نئی سہولت افتتاح کر دیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء): جدہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کمیونٹی کے لیئے نئی ”attestation“ کی سہولت کا افتتاح کر دیا ہے۔ اوراسکے لئے مناسب جگہ کی فراہمی کی گئی ہے۔ جہاں پر پاکستانی کمیونٹی ممبرز کے بٹھنے کی جگہ کا خاص خیال رکھا گیا ہے. اس سہولت کا افتتاح خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے ظفر اقبال جھگڑا نے کیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر منظور الحق بھی موجود تھے۔ایک اندازے کے مطابق جدہ کے سفارت خانے میں روزانہ 2,200افراد کسی نہ کسی کام کے سلسلے میں جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور جدہ میں پاکستانی باقی شہروں کی نسبت زیادہ ہیں۔ جدہ میں روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ کی تجدید کے لییے 900 درخواستین جمع کی جاتی ہیں۔اٹیسٹیشن کے لیئے 800درخواستیں ،نام کی درستگی وغیرہ کے لیئے 30،ایمرجنسی پاسپورٹ کے لیے20، ویزوں کی اجراء کے لیے 20، اور NADRA کارڈ کے اجراء کے لیئے 200درخواستیں جمع ہوتی ہیں۔

جبکہ 200درخواستیں مفادعامہ کی ہو تی ہیں۔ اس موقع پر ظفر اقبال جھگڑا نے پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور سعودی عرب میں ان کی خدمات کے متعرف بھی ہوئے. انہوں نے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی بھی تعریف کی جو ہمہ وقت پاکستانی کمیونٹی کے لیئے کوشاں رہتے ہیں.