مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں ہال روڈ کے تاجروں کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ وِنگ کے عہدیداروں میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کے صدر خرم روحیل اصغر کے اعزاز میں ہال روڈ کے تاجروں کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریڈ وِنگ کے عہدیداروں میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے گئے۔ قادری چیمبر ہال روڈ میں منعقدہ تقریب میں چودھری نوید کو صدر ٹریڈرز وِنگ ہال روڈ، راحت انور کو جنرل سیکرٹری اور عرفان مشتاق کو سینئر نائب صدر کے عہدے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

اس موقع پر صدر ہال روڈ بابر محمود،میاں امتیاز ، عثمان شیخ، ریحان شاہ، ابراز بٹ، کاشف علی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر ہال روڈ خدمت گروپ بابر محمود نے خرم روحیل اصغر کا استقبال کیا اور کہا کہ خرم روحیل اصغر کا صدر یوتھ وِنگ لاہور منتخب ہونا خوش آئند ہے ان کی قیادت میں زیادہ سے زیادہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنیں گے کیونکہ خرم روحیل اصغر میں تمام سیاسی خوبیاں موجود ہیں اور وہ نوجوان طبقہ کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں ، ان کی قیادت میں لاہور کی سطح پر ینگ جنریشن سے مسلم لیگ (ن) مضبوط اور مستحکم ہو گی ۔

(جاری ہے)

خرم روحیل اصغر نے ٹریڈ وِنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ اس موقع پر کارکنوں نے میاں نواز شریف اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :