رمضان شریف میں سحری و افطاری اورنماز تراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔عابد شیر علی

رمضان المبارک میں علاقوں میں جاکر اچانک لوڈشیڈنگ کی صورتحال چیک کرونگا،مسجدوں میں اعلان کروا کر لوگوں کی شکایات سنوں گا،اگرکوئی شکایت موصول ہوئی سخت کاروائی کی جائے گی،رمضان شریف میں انڈسٹری میں 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرینگے،صارفین سے اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام اپ گریڈ کررہے ہیں،تاجروں سے مارکیٹیں جلدبند کرنے کی درخواست کرینگے۔وزیرمملکت پانی وبجلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 مئی 2016 16:10

رمضان شریف میں سحری و افطاری اورنماز تراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2016ء) :وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری اورنماز تراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،رمضان المبارک میں علاقوں میں جاکر اچانک لوڈشیڈنگ کی صورتحال چیک کرونگا ، مسجدوں میں اعلان کروا کر لوگوں کی شکایات سنوں گا، اگرکوئی شکایت موصول ہوئی سخت کاروائی کی جائے گی،رمضان شریف میں انڈسٹری میں 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرینگے۔

انہوں نے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری اور نماز تراویح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔اس مقصد کیلئے بجلی انڈسٹری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انڈسٹری تو گیس سے بھی چلائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین سے اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔اووربلنگ کی شکایات کا فوری طور پر تدارک کیاجائے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں بجلی کا ترسیلی نظام اپ گریڈ کررہے ہیں،تاکہ بجلی کے لائن لاسز کو کنٹرول کیا جاسکے اور سسٹم دباؤ برداشت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب پر قابو پانے کیلئے تاجروں سے مارکیٹیں جلدبند کرنے کی درخواست کرینگے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ اگر رمضان المبارک میں بجلی کے متعلق میرے فون پرکوئی شکایت آئی توبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ رمضان المبارک میں کسی بھی علاقہ میں اچانک پہنچ کر مسجدوں میں اعلان کروا کر لوگوں کی شکایات سنوں گا۔ اور اگر لیسکو ملازمین کی خدمات یا بجلی کی سپلائی کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی ۔ تو قصور وار ملازمین اور ذمہ داران کے خلاف موقع پر سخت کاروائی کی جائے گی۔صنعتوں میں لوڈشیدنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے لئے8سے10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کریں گے، کیونکہ وہ خود گیس سے بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

اور اس سے ہونے والی بجلی کی بچت کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو اپ گریڈ کر رہے ہیں،بجلی کی قلت پوری کرنے کے ساتھ اضافی بجلی بھی پیدا کریں گے، رواں سال بجلی کی پیدا وار 18ہزار میگاواٹ تک لے کر جائیں گے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے لیسکو کے افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لاسز میں کمی اور ریکوری میں اضافہ کی لئے سر توڑ کوشش کریں گے۔

کسی بھی بجلی چور کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔بجلی چوری روکنے کے لئے کوشش کرنے والے افسران اور ملازمین کی مکمل پشت پناہی کی جائے گی۔اور انہیں تحفظ فراہم کرنا میرا فرض ہے۔فیلڈ میں کام کرنے والے لیسکو کے ایک ایس ڈی او اور ایکسیئن کو شدید تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔میں آئندہ ہفتہ کو آئی جی سے میٹنگ کروں گا جس میں ایسا لائحہ عمل اپنایا جائے گا کہ بجلی چوروں اور بجلی بل نہ ادا کرنے والوں کی پر تشدد کاروائیوں سے بر وقت اور بطریقہ احسن نمٹا جا سکے۔