میاں محمد اشرف مٹھو وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ اور صدر کباڑ ایسوسی ایشن فیصل آبادنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ محکمہ ماحولیات کے میڈیا سیل کا روپ دھار کر غیر قانونی طور پر دوکان داروں کو حراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:10

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء)میاں محمد اشرف مٹھو وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ اور صدر کباڑ ایسوسی ایشن فیصل آبادنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ محکمہ ماحولیات کے میڈیا سیل کا روپ دھار کر غیر قانونی طور پر دوکان داروں کو حراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کو بلیک میل کرکے پیسے بٹور کر لے جاتے ہیں انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باجود وہ لوگ باز نہیں آتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایسا کاروبار کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ باز نہ آے توہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے سی پی او فیصل آباد کو خبردار کیا ہے کہ ایسا کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔