ہنگواور تحصیل ٹل پولیس کی کاروائیاں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 25 مئی 2016 16:07

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) ہنگواور تحصیل ٹل پولیس کی کاروائیاں، بنوں جیل سے فرار اور بم دھماکوں دہشت گردکاروائیوں میں ملوث 2خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ بلیامینہ پولیس نے مختلف علاقوں سمانہ اور کنڈولی میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں بم دھماکوں اور دہشت گرد کاروائیوں میں سی ٹی ڈی کوہاٹ کو مطلوب ایک اشتہاری مجرم نبیل رحمان عرف مگو کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تحصیل ٹل میں ٹل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بنوں جیل سے فرار ہونے والے اشتہاری مجرم رحمت اللہ سمیت 15 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار مجرمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :