راس الخیمہ: طالب علم کے زخمی ہو نے کی بروقت اطلاع نہ دینے پرسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت درج

بدھ 25 مئی 2016 15:42

راس الخیمہ: طالب علم کے زخمی ہو نے کی بروقت اطلاع نہ دینے پرسکول انتظامیہ ..

راس الخیمہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : راس الخمیہ کے سکول کی انتظامیہ کے خلاف ایک شخص نے شکایت درج کروائی ہے کہ اسکے بیٹا جو کہ گریڈ 2میں پڑھتا ہے کے گر کر زخمی ہو نے کی اطلاع دیر سے د ی گئی تھی.بچے کے والد نے بتایا کہ سکول انتظامیہ نے اسے 11:30منٹ پر فون کر کے اسکے بیٹے کے ٹیبل سے گر کر زخمی ہو نے کی اطلاع دی اور وہ سکول انتظامیہ کے اطلاع کرنے کے بعد فوری طور سکول پہنچا اوروہاں سے اپنے بچے کو نزدیکی ہسپتال لے گیا۔

جہاں پر ایکسرے کے بعد پتہ چلا کے اسکے بیٹے کے بائیں بازو کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹی چکی ہے۔ بچے کے والد نے کہا کہ بچہ 8بجے کے قریب ڈیسک سے توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گرا تھا ۔ لیکن سکو ل انتظامیہ نے اسکی طرف توجہ نہیں دی ۔ اور وہ درد کی شدت کو جھیلتا رہا ، جب بچے کی درد شدید ہوئی تو سکول انتظامیہ نے فون کر کے اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

والد نے موقف اختیار کیا کہ سکول انتظامیہ کا فرض تھا کہ وہ جب یہ واقعہ رونما ہو ا تھا اسی وقت اسکی مرہم پٹی کرتے ۔

باقاعدہ چیک کرواتے اور ہمیں بھی اطلاع کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ وزارتِ تعلیم کے ڈائریکٹر نے کہاہے کہ ہم نے تمام سکولوں کو ہدایات جاری کیں ہوئیں کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں چاہے وہ جتنا بھی چھوٹا کیوں نہ ہو والدین کو فوراََ اطلاع دینی ضروری ہے ، ورنہ ان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ساری تفصیلات ملنے کے بعد سکول انتظامیہ کے خلا ف کاروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :