پاکستان نے مقامی سطح پر پہلی الیکٹرک کار تیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 15:37

پاکستان نے مقامی سطح پر پہلی الیکٹرک کار تیار کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء) :دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر الیکٹرک کار ڈبڈ ٹیلسا ماڈل 3کے خوب چرچے ہیں۔اور اس کی دنیا بھر میں مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ اس کی کم قیمت ہے۔تاہم اب پاکستان میں بھی الیکٹرک کار مبینہ طور پر تیار کر لی گئی ہے جس میں چھ بیٹریز سمیت ایک روٹری موٹر بھی موجود ہے۔یہ گاڑی ایک وقت میں چالیس کلو میٹر کا سفر طے کر سکتی ہے جبکہ گاڑی میں موجود بیٹریز کو مکمل طور پر چارج کرنے میں تین گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک گاڑی کا یہ ماڈل محض ایک گئیر اور ایک ریورس گئیر کا حامل ہے۔درج ذیل ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کی جانب سے اس گاڑی کے مزید بہتر ورژن ، سفر کا دورانیہ بڑھانے اور اسپیڈ میں مزید اضافے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ الیکٹرک گاڑی بنانے کی یہ کوشش تھوڑی غیر معیاری ظاہر ہوتی ہے لیکن اگر حکومت اس پراجیکٹ میں مدد کرے تو پاکستان کے پاس اپنی آٹومیٹو انڈسٹری ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔پاکستان میں بنائی گئی اس گاڑی کی مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :