نیب بلوچستان نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کو گرفتارکرلیا

بدھ 25 مئی 2016 15:25

کوئٹہ۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) نیب بلوچستان نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگو کو گرفتارکرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق مشیر خزانہ بلوچستان میر خالد لانگوبلوچستان ہائی کورٹ میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے تاہم ہائیکورٹ نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مستردکردی جس پر نیب بلوچستان نے سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرکے نیب ہیڈ کوارٹرپہنچا دیا ۔نیب بلوچستان مزیدتفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :