سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس‘خیبرپختونخوا میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا
بدھ 25 مئی 2016 15:24
پشاور۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء)سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس بدھ کو پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا‘ جس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی محمداکرم انصار ی‘سینیٹر رانا زاہد حسین خان‘ ساجد نواز‘ غلام سرور خان‘ طاہرہ اورنگزیب‘ثاقب عظیم‘ چوہدری سرور اعوان‘ خالد منصور‘ نگہت پروین میر‘ پیرنورمحمدشاہ جیلانی‘سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ‘ جائنٹ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اختر جان ‘ ڈائریکٹر جنرل پاک پی ڈبلیو ڈی ‘چیف انجینئرنارتھ ‘ چیف انجینئر پلاننگ ‘ ایکسین شفیق الرحمن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی‘ اجلاس میں 11مئی 2016ء کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا‘ اجلاس کے دوران پاک پی ڈبلیو ڈی خیبرپختونخوا میں کرپشن کے کیسز کی تحقیقات میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی‘ بریفنگ کے دوران خیبرپختونخوا میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی زیرنگرانی جاری منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی‘ ملک بھر بالخصوص کچلاک کوئٹہ بلوچستان میں وزیراعظم کے کم لاگت کے رہائشی منصوبے پر سب کمیٹی کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی گئی‘ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمداکرم انصاری نے اجلاس سے خطاب کے دوران صوبے کے 17اضلاع میں وفاقی حکومت کے منصوبے زیر تکمیل ہیں‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کیلئے 435منصوبے منظور ہوئے ہیں ‘ جن میں سے 421منصوبوں پر کام جاری ہے جو جون2016ء تک مکمل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہاکہ مذکورہ منصوبوں پر 1236ملین روپے خرچ ہونگے‘ انہوں نے کہاکہ کوہاٹ میں آئی بی کے دفتر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے‘ انہوں نے کہاکہ شامی روڈ پشاور پر واقع فیڈرل لاجز میں آٹھ سویٹس تعمیر کی جاچکی ہیں‘ اور اس کے فرنیچر وغیرہ کیلئے 6ملین روپے کی منظوری دی جاچکی ہے‘ انہوں نے کہاکہ حیات آباد اورحسن گھڑی میں کم آمدنی والے ملازمین کیلئے کٹگیری تین اور چار کے مکانات بنائے جارہے ہیں‘ جبکہ بلوچستان میں بھی کم آمدنی والے ملازمین کیلئے رہائشی منصوبے پر کام جاری ہے‘انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ ڈویژن میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی زیر نگرانی منصوبوں میں بدعنوانی کے مرتکب ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.