دبئی میں 2025تک 3Dپرنٹر سے تیار کردہ مصنوعی انسانی اعضاء ملنا شروع ہو جایئں گے: ڈی ایچ اے

بدھ 25 مئی 2016 15:14

دبئی میں 2025تک 3Dپرنٹر سے تیار کردہ مصنوعی انسانی اعضاء ملنا شروع ہو ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے حکام نے کہا ہے کہ ہم نے 3D پرنٹر کی مدد سے سستے ترین مصنوعی انسانی اعضاء بنانے کے منصوبے پر کا م شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے کے حکام 2025تک 3D پرنٹر کی مدد 400درہم میں تیار کردہ مصنوعی انسانی اعضاء بنانے کے قابل ہو جایئں گے۔ حکام نے بتایا کہ وہ 3d پرنٹر کی مدد سے مصنوعی دانت تیاربھی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو کہ صرف 20منٹ میں تیار ہو جایا کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے کے چئیر مین حمائد القاسمی نے کہا ہے کہ مصنوعی دانت صرف بیس منٹوں سے کم وقت میں تیار ہو جایا کریں گے۔ جبکہ دوسرے مصنو عی اعضاء بنانے میں بھی کم وقت لگے گا۔ اور اسکے ساتھ مریض کے شفایاب ہو نے کے عرصے میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرمارواہ راشدالمکتوم کی طرف سے دبئی کو2030تک دنیا میں 3dٹیکنالوجی کے استعمال میں سب سے آگے لے جانے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بتانا قابل ِ ذکر ہو گا کہ حال ہی میں دبئی میں دنیا کا پہلا 3Dپرنٹر سے تیار کردہ دفتر بنایا گیا ہے ۔ جس کے لیے بیس فٹ اونچا، 120فٹ لمبااور40 فٹ چوڑائی کا حامل پرنٹر استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :