کیوی کرکٹر نے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر ایک اوور میں 6چھکے لگا دیئے

بدھ 25 مئی 2016 15:12

کیوی کرکٹر نے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر ایک اوور میں 6چھکے لگا دیئے

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25مئی ۔2016ء ) نوجوان کیوی کرکٹر گلین فلپس نے برطانیہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ لارڈ ز پر ایک اوور میں 6چھکے جڑنے کا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

19سالہ گلین نے میلیبورن کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ڈیوک آف نور فورک الیون کے خلاف ایک اوور میں 6چھکے رسید کیے ، اس اننگز میں گلین نے 123گیندوں پر 201رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور انکی ٹیم ایم سی سی نے اپنی اننگز 5وکٹوں پر 299رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اور جواب میں ڈیوک آف نور فورک الیون کی ٹیم وقت ختم ہونے تک 7وکٹوں پر 174رنز بنا سکی ۔جنوبی افریقہ میں پیدا ہونیوالے گلین فلپس انڈر 19سطح پر نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور ڈومیسٹک سطح پر آکلینڈ کیلئے کھیلتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :