جیش محمد کے 3 مشتبہ ارکان کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا،بھارتی میڈیا

بدھ 25 مئی 2016 15:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جیش محمد کے 3 مشتبہ ارکان کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابقپٹیالہ ہاؤ س کورٹ نے دہلی اورملحقہ علاقوں میں حملے کی مبینہ سازش رچنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے جیش محمد کے تین مشتبہ دہشت گردوں کو 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے پولیس کی طرف سے تینوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ضرورت پوری ہوجانے پر محمد ساجد، شاکر انصاری اور سمیر کو 6 جون تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ان تینوں مشتبہ افراد کو پولیس حراست کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :