آئس فیکٹری سے خریدے گئے برف کے بلاک میں مردہ سانپ نکل آیا ‘ شہریوں کا شدید احتجاج

صفائی کے ناقص انتظامات پر آئس فیکٹریوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 25 مئی 2016 14:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) آئس فیکٹری سے خریدے گئے برف کے بلاک میں مردہ سانپ نکل آیا جس پر ہر کوئی حیران رہ گیا اور بعدمیں احتجاج شروع کردیا۔

(جاری ہے)

محمد اعجاز نامی دوکاندار نے آئس فیکٹری ساہوکا سے برف کا بلاک خریدا، وہ اپنے گاؤں میں برف بیچ رہا تھا کہ توڑنے پر بلاک کے درمیان سے مردہ سانپ نکل آیااس موقع پر برف خریدنے والے شہریوں نے برف ضائع کردی ‘برف سے مردہ سانپ نکلنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر آئس فیکٹریوں کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔