ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو ایف آئی اے کا سمن جاری کر دیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی کو ایف آئی اے کا سمن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر تفتیش میں شامل ہونے کیلئے ڈی سی حافظ محمد طاہر کو سمن جاری کیا گیا وزارت خارجہ کے مطابق تحصیلدار اور مذکورہ ڈی سی نے 2005ء میں ولی محمد کے پاسپورٹ کیلئے اس کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔ ڈی سی نے جب ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی تب وہ چمن میں تعینات تھے۔ ولی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو ایک ر وز قبل کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا ‘ ڈی سی کو تفتیش میں شامل ہونے کیلئے ایف آئی اے کا سمن جاری کر دیا گیا ۔