شارجہ: پاکستانی نوجوان ساحل سمندر پرپکنک مناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

بدھ 25 مئی 2016 14:46

شارجہ: پاکستانی نوجوان ساحل سمندر پرپکنک مناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : 23سالہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ شارجہ کے ساحلسمندر پر پکنک مناتے ہوئے گہرے پانی میں جانے سے ڈوب کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ساحل ِ سمندر پر تیراکی کر رہا تھا کہ گہرے پانی میں پہچنے پر تھکاوٹ کی وجہ سے تیر نہ سکا اور ڈوب گیا۔ اسکے دوستوں نے فوراََ پولیس کو اطلاع دی،پولیس نوجوان کو پانی سے نکالنے میں کامیاب تو ہوگئی مگر وہ اس وقت تک مر چکا تھا۔پولیس نے نوجوان کی لاش کو الخویتی کے مردہ خانے بجھوا دیا ہے جبکہ اسکے ڈوبنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :