حیدر آباد ‘ مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل

بدھ 25 مئی 2016 14:41

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) حیدر آباد میں مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 2بوگیاں حیدر آباد کے علاقے مکرانی پاڑہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہو گئی ‘ ریلوے حکام کے مطابق پٹری سے اتر نے والی دونوں بوگیوں کو واپس پٹری پر رکھنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :