پشاور ‘ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ‘ ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 17 افراد گرفتار ‘ جیل بھجوادیا گیا

بدھ 25 مئی 2016 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے اور ناقص صفائی پر 17 افراد کوگرفتار کرکے جیل بھجوادیا‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کی چیکنگ کی ‘ناقص صفائی‘ ناغہ کے دن گوشت فروخت کرنے اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر 17افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا جن میں قصاب‘ جنرل سٹور‘ نانبائی شامل ہیں‘ ایک دوسری کاروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبالنبی نے چارسدہ روڈ ‘رنگ روڈ‘ دلہ زاک روڈ‘ پجگی روڈ‘ پختہ غلام اور دیگر علاقوں میں مختلف دکانوں ‘ریسٹورنٹ اور دیگر سٹورز کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :