ریاض:اینٹی نارکو ٹکس کی کاروائی، گودام سے الکوحل کی 22,735بوتلیں برآمد

بدھ 25 مئی 2016 14:33

ریاض:اینٹی نارکو ٹکس کی کاروائی، گودام سے الکوحل کی 22,735بوتلیں برآمد

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : سعودی خفیہ پولیس کی اطلاع پر اینٹی نارکو ٹکس کنٹرول نے سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 22,735 شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان کرنل عبد العزیز نے بتایا کہ ہم نے منشیات کے ڈیلر اور مکان مالک کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔اور ان کے قبضے سے 22,735برآمد کر لیں۔انہوں نے کہا کہ گودام پر چھاپے کے دوران انہوں نے ایک سعودی اور دو پاکستانیوں کہ بھی گرفتار کیا ہے۔ْ جو مبعینہ طور پر اس گودام میں کا م کرتے تھے.

متعلقہ عنوان :