پولیو کیخلاف مسجد میں اعلان کرنے پر امام مسجد گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 14:26

پولیو کیخلاف مسجد میں اعلان کرنے پر امام مسجد گرفتار

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) پولیو کے قطرے پلوانے سے منع کرنے اورمسجد میں اعلان پر امام مسجد کو ساتھی سمیت پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پوٹھی بالاکے مسجدمیں تعینات امام مسجد غلام حسین شاہ کواس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب انہوں نے مسجد میں لاؤڈسپیکر پر اعلان کیا کہ لوگ پولیو کے قطرے اپنے بچوں کو نہ پلائیں یہ قطرے پلانا غیر اسلامی ہے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امام مسجد کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :