ولی محمد شہریت معاملہ،حافظ محمد طاہر کو تفتیش میں شامل کرنے کیلئے سمن جاری کر دیئے گئے

بدھ 25 مئی 2016 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حکم پر ولی محمد کی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کو ایف آئی اے کی جانب سے تفتیش میں شامل ہونے کیلئے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایات پر 22مئی کوبلوچستان میں ہونے والے ڈرون میں ہلاک ہونے والے شخص ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کرنے والے ڈی سی حافظ محمد طاہر کو ایف آئی اے کی جانب سے شامل تفتیش کرنے کے لیے سمن جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لی محمد کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے والے تحصیلدار کو وزیر داخلہ کے حکم پر کل کوئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا، مذکورہ ڈی سی نے چمن تعیناتی کے دوران ولی محمد کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی،جبکہ تحصلیدار محمد رفیق ترین اور ڈی سی حافظ طاہر نے2005 میں ولی محمد کے پاسپورٹ کے لیے اسکی پاکستانی شہریت کی تصدیق کی تھی۔