اسلامی امارات کونسل نے نئے امیرمولوی ہیبت اللہ کی تصویر جاری کر دی

بدھ 25 مئی 2016 14:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء)افغانستان کی اسلامی امارات کونسل نے افغان طالبان کے نئے امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کی تصویر بھی جاری کر دی ہے ،تصویر میں افغان طالبان کے نئے امیر انتہائی ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں،سفید کپڑے ، سیاہ واسکٹ اور سفید رنگ کی پگڑی پہن رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز افغانستان کی اسلامی امارات کونسل نے ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد نئے امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصویر ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ،کونسل کی جانب سے بیان میں افغان طالبان کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ نئے امیر کی اطاعات کریں ۔