موجودہ حکومت نے پاکستان سمیت دوسرے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کامیاب کوششیں کی ہیں ، ارون جیٹلی

بدھ 25 مئی 2016 14:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دور حکومت میں پاکستان سمیت دوسرے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے کامیاب کوششیں کی گئیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندو مدی کی سربراہی میں والی این ڈی اے حکومت نے ایک سال کے دور حکومت میں ملک کی خارجہ پالیسی بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائی اور دور دراز ملکوں کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے و مسائل کے حل کے لئے ٹھوس کوششیں کی گئیں ۔

انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت کے قائم ہونے کے بعد ملک کو نریندر مودی کی صورت میں ایک مستحکم و مضبوط لیڈر شپ مل گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط و مستحکم لیڈر شپ کی قیادت ملک نے کئی محاذوں پر ترقی کی وہی ملک کے اندر اور ملک کے باہر بھی مرکزی حکومت کی بہترین کاوشوں کے نتیجے میں ملک کا نام اونچا کیا ارون جیٹلی نے کہا کہ جب مرکز می ن دو سال پہلے پی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت قائم ہوئی تھی اور نریندر مودی نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تو وزیر اعظم نے سب سے پہلے ہندوستان کے سبھی پڑوسی ملکوں جن میں پاکستان بھی خاص طور سے قابل ذکر ہے کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں ک انئے سرے سے آغاز کیا جا کے بہتر نتیجے بھی سامنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :