ملکہ ہانس: لو میرج سہولت کاری کا الزام شوہرپروحشیانہ تشددبیوی سے 6گھنٹے تک مبینہ گینگ ریپ
ملزمان متاثرہ کے بے ہوش ہو جانے پر نیم برہنہ زخمی حالت میں ابائی گاؤں میں پھینک کر فرار،مقدمہ درج
بدھ 25 مئی 2016 14:16
ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) نواحی گاؤں 77ڈی کا رہائشی 50سالہ ایم صدیق ولدحسین اپنے الیکٹرک سپلائی میٹرچوری کیس کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھ گاؤں کے رہائشی غلام رسول ،غلام علی ،اور حسین وغیرہ نے اپنے چار مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے اِس پر وحشیانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس وہ شدید زخمی ہوگیا،زخمی مذکور کی 45سالہ بیوی انوار بی بی کے مطابق اس کے شوہر مذکورپر تشدد کی خبر جب اِس تک پہنچی تو وہ شکایت کرنے کیلئے متعلقہ تھانہ ملکہ ہانس کی طرف چل نکلی جِسے تھانہ کی طرف جاتے دیکھ کر ملزمان اِس کے پیچھے لگ گئے اور راستہ میں واقع سٹاپ نور پُور پُل پر پہنچتے ہی اِسے مسافر بس سے اتار کر اغوا کرتے ہوئے کھیتوں میں لے گئے جہاں صبح 04بجے تک گن پوائنٹ پر اس کا جسم نوچتے ہوئے اپنی حوس کا مبینہ شکار کرتے رہے اور مبینہ برہنہ کرکے اِسے بالوں سے پکڑکرڈھیلے دار کھیتوں میں گھسیٹتے پھِرے اورآخر جب وہ اِس اذیت سے بے ہوش ہوگئیں تو اُسے اِس کے ابائی گاؤں پھینک کر فرار ہوگئے ،جس سے علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا، وجہ عناد یہ کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان متذکرہ کی ایک خاتون پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئی تھی اور ملزمان متاثرہ خاتون مذکور پر لڑکی کو بھگانے میں ملوث ہونے کا شک کرتے تھے جس کی پاداش میں انہو ں نے اب یہ افسوس ناک واقع رونما کرڈالا،واقع کی اطلاع مِلنے پر متعلقہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ تو درج کرلیا مگر ملزمان کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.