آئندہ بجٹ میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 20 کروڑ مختص کرنے کا فیصلہ

بدھ 25 مئی 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) آئندہ بجٹ کے پی ایس ڈی پی میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور سائبر کرائم سے بچنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا آئی ٹی نظام تبدیل کیا جائے گا اور اہم معلومات کو محفوظ کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کے ذریعے سافٹ ویئر اور ویب سائیٹ کا غلط استعمال اور اہم معلومات کو لیک ہونے سے بچانے کیلئے آئندہ بجٹ دو ہزار سولہ سترہ میں بیس کروڑ روپے کی خطیر فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے وزیراعظم سیکرٹریٹ نے آ ئی ٹی میں بہتری کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی تھی جس پر وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کی آئی ٹی نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈ مختص کردیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ اہم معلومات کی حفاظت اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے نئی مشینیں اور ٹیکنیکل سٹاف پر خرچ کئے جائینیگ اور اس حوالے سے ڈیٹا سسٹم بھی نئے خریدے جائینگے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں پنجاب اسمبلی سمیت مختلف اہم اداروں کے ویب سائیٹ کو ہیک کیا جاچکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ہیکرز اہم معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اس خدشہ کے پیش نظر وزیراعظم سیکرٹریٹ کا آئی ٹی سسٹم میں اپ گریڈیشن کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :