یورو کرنسی گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین یونان کو مالی امداد کی اگلی قسط مہیا کرنے پر اتفاق

بدھ 25 مئی 2016 14:16

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء)یورو کرنسی گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین یونان کو مالی امداد کی اگلی قسط مہیا کرنے پر اتفاق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورو گروپ کے سربراہ جیروم ڈائسل بلوم کا کہنا ہے کہ وزرائے خزانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یونان کو 10.3 ارب یورو مختلف اقساط میں دیے جائیں گے۔ یورو ممالک نے گزشتہ برس موسم گرما میں یونان کے لیے تیسرے امدادی پیکج کا فیصلہ کیا تھا، جس کی مالیت 86 یورو بنتی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک21 ارب یورو دیے جا چکے ہیں۔ یہ امداد انتہائی سخت بچتی اقدامات سے مشروط ہے۔