ریاض: مالکن نے چھری کے وار کر کے غیرملکی خادمہ کو ہلاک کر دیا

بدھ 25 مئی 2016 14:16

ریاض: مالکن نے چھری کے وار کر کے غیرملکی خادمہ کو ہلاک کر دیا

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : ریاض پولیس نے غیر ملکی خادمہ کے قتل کے الزام میں سعودی مالکن کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مطاہر سٹریٹ کے ہاوسنگ کمپلیکش کے ایک گھر میں سعودی مالکن نے اپنی خادمہ کے ساتھ تلخ کلامی پر اسے چھری سے وارحملہ کر دیا ، جس میں غیر ملکی خادمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

مالکن نے قتل کرنے کے بعد پولیس کو خود ہی فون کر دیا ۔ پولیس حکام کے مطابق جب وہ متاثرہ جگہ پہنچے تو انہیں خادمہ کی لاش خون میں لت پت ملی ۔ مالکن نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ غیر ملکی خادمہ کی قومیعت کے بار ے میں پولیس نے فی الحال بتانے سے گریز کیا ہے۔ جبکہ اس کی نعش کو کنگ سعود ہسپتال کے مردہ خانے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :