مسلم لیگ نے بروز اتوار جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 مئی 2016 14:00

مسلم لیگ نے بروز اتوار جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی2016ء): مسلم لیگ ن نے بروز اتوار جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان مسلم لیگ ن یو کے کے صدر زبیر گل نے کیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق بروز اتوار 29 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق یہ اعلان عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی یو کے کو لندن میں نواز شریف کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔