حائل: امریکہ سے ڈگری مکمل کر کے آنے والا سعودی نوجوان اگلے ہی صبح حادثے میں جاں بحق

بدھ 25 مئی 2016 13:58

حائل: امریکہ سے ڈگری مکمل کر کے آنے والا سعودی نوجوان اگلے ہی صبح حادثے ..

حائل: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مئی 2016ء) : سعودی عرب میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے واقعات نے متعلقہ اداروں کو نئے طریقہ کار واضع کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ صرف اپریل کے مہینے میں پوری مملکت میں ٹریفک کے 45,000حادثات رکارڈ کیے گئے جن کی تعداد دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ تعداد ہے۔ لیکن ان حادثات میں کتنے گھر اجڑتے ہیں ان کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ، ایسا ہی واقعہ ایک خاندان کے ساتھ پیش آیا۔

جب سعودی عرب کے شہر حائل سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جانے والا نوجوان ، امریکہ سے اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر کے ہفتے کی رات اپنے آبائی شہر حائل پہنچا۔ لیکن اگلی ہی صبح کو سڑک کے کنارے چلتے ہوئے ایک تیز رفتار کا ر کی ذد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پولیس حکام نے بتایا کہ جس کا ر سے نوجوان حادثے کا شکا ر ہو کر جاں بحق ہُوا وہ چرائی گئی تھی۔

اورملزم اسے تیز رفتار ی سے چلا رہا تھا۔ جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ،مگرحائل پولیس نے 24گھنٹوں کے اندر اس واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ جاں بحق ہونے والے سعودی نوجوان کے والد نے کہا کہ یہ صرف ہمارا نقصان نہیں بلکہ مملکت کا بھی نقصان ہے جو مستقبل کے ایک قابل اور ایماندار سائنسدان سے محروم ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان تعلیمی ادارے میں اچھے ریکارڈ کا حامل تھا۔ اور امریکہ میں اپنے کالج میں بھی اعزازی نمبر حصل کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :