عمران فاروق قتل ، سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم نے کیس کے تینوں ملزمان سے ملاقات کرکے انٹرویوز کئے

بدھ 25 مئی 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آئی سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے قتل کیس کے تینوں ملزمان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرکے ملزمان کے انٹرویوز کئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے کچھ ممبران واپس چلے گئے ہیں جبکہ کچھ ممبران مزید تحقیقات کے لئے پاکستان موجود ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور اقبالی بیانات کی روشنی میں ملزمان کے انٹرویوز کئے۔ ٹیم نے ملزمان کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس کے فرانزک ماہرین ایک دو روز میں اہم ثبوت جے آئی ٹی کو فراہم کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :