عمران فاروق قتل کیس، پراسیکیوٹر کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6جون تک توسیع

بدھ 25 مئی 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم خالد شمیم کے وکیل کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بطور پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ عدالت نے استغاثہ کے وکیل کا نوٹیفکیشن نہ ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ جون تک توسیع کر دی ۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر بحث ہو گی۔

متعلقہ عنوان :