الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز نااہل قرار

بدھ 25 مئی 2016 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو الیکشن ٹریبونل نے اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم بدھ کو عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت کے بعد الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا۔