وزیر ریلوے کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے ٹرین سے چھ لاکھ روپے مل گئے

دستاویزات سے مالک کو ڈھونڈھ کر تصدیق کے بعد بیگ اور رقم سپرد کردی گئی

بدھ 25 مئی 2016 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو لاہور سے راولپنڈی جاتے ہوئے ٹرین سے چھ لاکھ روپے مل گئے‘ دستاویزات سے مالک کو ڈھونڈھ کر تصدیق کے بعد بیگ اور رقم سپرد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی جارہے تھے کہ گوجرانوالہ کے قریب انہیں ایک مشکوک بیگ ملا، بیگ کی تلاشی پر اس میں سے 6 لاکھ روپے نقد اور کچھ کاغذات برآمد ہوئے جس پر خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر پولیس بھی طلب کرلی تاہم بعد ازاں کاغذات میں سے ملنے والے ایک وزیٹنگ کارڈ پر درج نمبر ملایا تو معلوم ہوا کہ بیگ اسی شخص کا ہے اور وہ اس وقت بھی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے۔

وزیر ریلوے نے مسافر سے خود ملاقات کی اور تمام تر تصدیق کرنے کے بعد بیگ مسافر کے حوالے کردیا۔ مسافر نے رقم سے بھرا بیگ واپس ملنے پر وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :