سکیورٹی کونسل میں افریقہ کی نشستوں میں اضافے کی حمایت کر تے ہیں ،پاکستان

بدھ 25 مئی 2016 13:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان سکیورٹی کونسل میں افریقہ کی نشستوں میں اضافے کی حمایت کرتا ہے‘ پاکستان افریقی سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرسکتا ہے‘ پاکستانی فوجیوں نے سری الیون ‘ برونڈی‘ تیمور اور لائیبیریا میں کامیابیاں حاصل کیں‘ قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔

وہ گزشتہ روز سکیورٹی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقی ریاستوں میں قیام امن کے لئے تعاون پر تیار ہے پاکستان افریقی سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرسکتا ہے۔ پاکستان افریقی یونین سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے امن مشن سے منسلک ہے۔

پاکستان کے سات ہزار سے زائد فوجی امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ امن مشن میں پاکستانی فوجیوں کی زیادہ تعداد افریقی ممالک میں تعینات ہے۔ پاکستان کو قیام امن کے لئے اپنے کردار پر فخر ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی فوجیوں نے سری الیون ‘ برونڈی‘ تیمور اور لائیبیریا میں کامیابیاں حاصل کیں‘ پاکستان سکیورٹی کونسل میں افریقہ کی نشستوں میں اضافے کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :